پاکستان میں بین الاقوامی ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اگست 2016 21:45

پاکستان میں بین الاقوامی ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست2016ء) پاکستان میں بین الاقوامی ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسلنگ مقابلے اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوجرانوالہ اورفیصل آباد میں ہوں گے جن میں امریکا، فرانس، اسکاٹ لینڈ، بیلجیئم، کولمبیا، الجیریا، کانگو کے ریسلرز شرکت کریں گے۔ جبکہ مقابلوں کی سربراہی سابق ورلڈ چیمپین فلیش گارڈن اور ریسلر بادشاہ خان کرینگے۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب 19 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی.

وقت اشاعت : 17/08/2016 - 21:45:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :