شرجیل خان کی 152رنز کی دھواں دار اننگز ، پاکستان کے 337رنز کے جواب میں آئرش ٹیم82 رنز پر ڈھیر

پاکستان نے آئرلینڈ کو255رنز سے شکست دیدی ، ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح دو میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری بھی حاصل کرلی ،شرجیل خان مین آف دی میچ قرار

جمعرات 18 اگست 2016 23:11

شرجیل خان کی 152رنز کی دھواں دار اننگز ، پاکستان کے 337رنز کے جواب میں آئرش ٹیم82 رنز پر ڈھیر

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) شرجیل خان کی 152رنز کی دھواں دار اننگز کی بدولت پاکستان کے 337رنز کے جواب میں آئرش ٹیم82 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان نے آئرلینڈ کو255رنز سے شکست دے کر ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح حاصل کرلی اور دو میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری بھی حاصل کرلی ہے ،شرجیل خان شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

جمعرات کے روز پاکستان اور آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستان نے مقررہ47 اوور میں6وکٹوں کے نقصان337رنز بنائے اوپنر شرجیل خان نے152 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،شعیب ملک 57رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،ڈیبیو کرنے والے محمد نواز نے53،محمد حفیظ37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آئرلینڈ کے کارتھی نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،337 رنز کے تعاقب میں آئرش ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی باؤلروں کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم82 رنز پر ڈھیر ہوگئی،آئرلینڈ کے صرف4کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے،ولسن21میکلم برائن14،پوٹر فیلڈ13اور دین اوبرائن10رنز بنا کر نمایاں ہے،پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے14رنز دے کر5،عمرگل نے23رنز کے عوض3،محمد عامر اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان کی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار رنز کے اعتبار سے یہ سب سے بڑی فتح حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل خان152 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے

وقت اشاعت : 18/08/2016 - 23:11:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :