ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو کھیلا جائیگا

جمعرات 25 اگست 2016 11:58

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو کھیلا جائیگا

کنگسٹن ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھارت نے ویسٹ انڈیز سے 2-0 سے جیت لی جبکہ سیریز کے دو میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ اندیز ٹیم کو ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دی، دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا جبکہ تیسرے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 237 رنز سے شکست دی چوتھا اور آخری میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 28 اگست کو کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 11:58:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :