پی سی بی کے سینئر سکورر عبدالحمید (پوپا )دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا
ہفتہ 27 اگست 2016 13:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر سکورر عبدالحمید بھٹی عرف پوپا 54 سال کی عمر میں حرکت کلب بند ہو جانے کی وجہ سے خالق ِحقیقی سے جاملے۔ ان کے پسماندگان میں 2 بیٹے 1 بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔ مرحوم گزشتہ 25 سال سے پی سی میں بطور آفیشلز سکورر کے فرائض انجام دیتے رہے اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ کبوتر پورہ گلبرگ III- میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر پی سی بی کے نمائندے سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ ثاقب عرفان، مینجر ریفری اینڈ امپائر بلال قریشی، سی ای او عامر کیبلز / سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ ایل آر سی اے عامر الیاس بٹ، رضوان نثار، سردار نوشاد احمد، محسن آفتاب قرشی، سرفراز احمد، ممتازی بٹ ، منظور الہٰی، ثاقب بٹ، میاں پرویز اختر، ولید یعقوب، ارشد محمود، حافظ محمد بلال، قمبر علی شاہ، حافظ محمد شہباز، قاسم شفیق، رانا آذر نور، جاوید اشرف، قیصر وحید، محمد آصف، محمد کلیم، اظہر حسین، مسعود احمد، اسد اقبال، دستگیر بٹ، حاجی بشیر کیوریٹر پی سی بی، ایل آر سی اے کے نمائندوں، عبدالحی، ناصر عالم، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف، امپائرز سکوررز ، اہل علاقہ کے لوگوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا