پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ون ڈے میں18ریکارڈز بنے اور ٹوٹے

بدھ 31 اگست 2016 19:28

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ون ڈے میں18ریکارڈز بنے اور ٹوٹے

ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ناٹنگھم میں کھیلاگیاتیسرا ون ڈے میچ میں ریکارڈزساز ثابت ہواجس میں کئی عالمی ریکارڈز پاش پاش ہوئے۔ ون ڈے کی تاریخ میں سب سے بڑاٹوٹل444رنز بنے جو پاکستان کے خلاف کسی بھی ون ڈے میچ میں بننے والاپہلا400 پلس سکور تھا،ا س سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کو حاصل تھاجس نے 2006 میں ایمسٹلوین کے مقام پر میزبان نیدرلینڈزکے خلاف 443رنزبناڈالے تھے، دوسری جانب پاکستان کیخلاف سب سے بڑامجموعہ سکور بنا اس سے قبل پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور 392رنزتھا، انگلینڈکی ون ڈے تاریخ کا سب سے بڑااسکور بنایا گیا ، ناٹنگھم ون ڈے سے قبل پاکستان کے خلاف انگلینڈکا سب سے بڑاون ڈے اسکور 363/7تھا ، انگلش اوپنر الیکس ہیلز نے 23سالہ انگلش ریکارڈ توڑا، الیکس ہیلز نے 171رنزکی کیرئیربیسٹ اننگز کھیل کر انگلینڈکی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلنے کا 23سالہ ریکارڈ توڑ دیا ،اورالیکس ہیلز نے 171رنزکی اننگزکھیل کر پاکستان کے خلاف بڑی انفرادی اننگزکھیلنے کا گراہم گوچ کا 29سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا،انگلش وکٹ کیپر جوزبٹلرنے تیزترین ففٹی کا ریکارڈ بھی بنایا،تیسرے ون ڈے میں تیزترین 400رنزکا ریکارڈبھی برابرہوگیا،انگلینڈنے 400رنز محض 46.2اوورز میں پورے کرلئے جو کسی بھی ٹیم کی مشترکہ طورپر اس ہدف تک تیز ترین رسائی ہے ،تیسرے میچ میں تیزترین شراکت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،ایون مارگن اور جوزبٹلر نے 161*رنزکی ناقابل شکست شراکت 13.41رنز فی اوور کے شاندار رن ریٹ سے قائم کی جو انگلش تاریخ میں کسی بھی جوڑی کی تیز ترین سنچری شراکت ہے۔

(جاری ہے)

میچ میں پاکستان کے خلاف بڑی شراکت کا ریکارڈپاش پاش ہوا،جوئے روٹ او رالیکس ہیلز نے تیسرے ون ڈے میچ میں 248 رنزکی شراکت قائم کی جو پاکستان کے خلاف کسی بھی وکٹ پر قائم ہونیوالی سب سے بڑی شراکت ہے۔ جوئے روٹ نے بھی منفرد اعزازپالیا، روٹ نے مسلسل پانچ ون ڈے اننگزمیں ففٹی پلس اسکورکرنے والے منفرد انگلش کلب کو جوائن کرلیاہے ،انگلینڈکے ٹاپ آرڈرکے تینوں بیٹسمینوں الیکس ہیلز،جیسن روئے اور جوئی روٹ نے رواں سال مستقل اچھی کارکردگی کی نئی مثال قائم کردی ہے۔

ان تینوں بیٹسمینوں کے عمدہ کھیل کی بدولت رواں برس انگلینڈکے ٹاپ3بیٹسمینوں کی مجموعی اوسط 59.23 ہوچکی ہے جو ان کی کسی بھی سال کی بہترین اوسط ہے، انگلش ون ڈے تاریخ میں پہلی بار150+رنزکی دوشراکتیں بنیں ، پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بدترسے بدترین پاکستانی بولر بن گئے،وہاب ریاض ایک میچ میں110رنز دیکر ایک میچ میں کسی بھی پاکستانی بولرکی جانب سے دئیے جانے والے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

علاوہ ازیں ناٹنگھم میں وہاب ریاض کے دئیے گئے110 رنز ون ڈے تاریخ میں کسی بھی بولر کی دوسری بدترین پٹائی ہے ، میچ میں زیادہ باؤنڈریوں کا عالمی ریکارڈ برابر ہوا ، انگلش بیٹسمینو ں نے43چوکوں اور16چھکوں سمیت 59باؤنڈریاں لگائیں جو ون ڈے تاریخ میں کسی ٹیم کی ایک اننگزمیں لگائی گئیں مشترکہ طورپر سب سے زیادہ باؤنڈریاں ہیں ۔ ایک میچ میں انگلش تاریخ کے سب سے زیادہ چھکے بھی لگائے، انگلینڈکے 16چھکے ان کی ون ڈے تاریخ میں کسی ایک میچ میں لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں ۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ناٹنگھم کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں گیارھویں پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 28گیندوں پر پانچ چوکوں اور چارچھکوں کی مددسے 58 رنزکی شاندار اننگزکھیلی جو ون ڈے تاریخ میں آخری نمبرپر کھیلنے والے بیٹسمین کی اولین ففٹی پلس اننگزہے ،محمد عامر نے 28گیندوں پر207.14کے اسٹرائک ریٹ سے 58رنزکی اننگزکھیل کر انگلینڈ میں تیز ترین ففٹی پلس اننگزکا عبدالرزاق کا سابقہ قومی ریکارڈ توڑدیا۔

شرجیل خان نے 42سالہ پاکستانی ریکارڈ توڑڈالا،پاکستانی اوپنرشرجیل خا ن نے ناٹنگھم کے مقام پر تیسرے ون ڈے میچ میں 30گیندوں پر 12چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 193.33کے اسٹرائک ریٹ سے 58رنزبناکر انگلش سرزمین پر میزبان سائیڈکے خلاف تیزترین ففٹی پلس اننگزکا ماجدخان کا 42 سالہ پرانا ریکارڈتوڑدیا۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 19:28:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :