دورہ پاکستان : ٹی 20اور ون ڈے کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کااعلان

منگل 6 ستمبر 2016 12:44

دورہ پاکستان : ٹی 20اور ون ڈے کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کااعلان

انٹیگا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 ستمبر۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، جارحانہ بلے باز کرس گیل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ(ڈبلیو آئی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ کے سلیکشن پینل نے دونوں طرز کے لیے الگ الگ 15 رکنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے اوپنر کریگ بریتھویٹ کو ون ڈے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جبکہ آندرے فلیچر اور جیروم ٹیلر کو باہر کردیا گیا ہے۔

کرس گیل کی عدم دستیابی کے باعث ڈبلیو آئی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں ان کا نام شامل نہیں جبکہ لینڈل سمنز فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں تاہم جیروم ٹیلر ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کارلوس بریتھویٹ کریں گے جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر ہوں گے۔ویسٹ انڈیز ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کا آغاز 23 ستمبر کو ہوگا جبکہ آخری ون ڈے 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دورے میں ویسٹ انڈین ٹیم تین ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گی جس میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی ہوگا جس کا آغاز 13 اکتوبر کو ہوگا اور 3 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 20 ستمبر کو امارات کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گی جس کے بعد 23 ستمبر کو پاکستان کے خلاف دبئی میں سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 24 ستمبر کو دبئی اور تیسرا میچ ابوظہبی میں ہوگا۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 ستمبر اور دوسرا ون ڈے 2 اکتوبر کو شارجہ میں جبکہ آخری ون ڈے میچ 5 اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم: کارلوس بریتھویٹ (کپتان)، سیموئیل بدری، ڈوون براوو، جانسن چارلس، آندرے فلیچر،جیسن ہولڈر، ایون لیوس، سنیل نرائن، کیرن پولارڈ، نیکولس پوران، رومین پاول، آندرے رسل، مارلن سیموئلز، جروم ٹیلر، چیڈوک والٹنون ڈے ٹیم: جیسن ہولڈر (کپتان)، سلیمان بین، کارلوس بریتھویٹ، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، شینن گیبرئیل، آلزیری جوزف، ایون لیوس، سنیل نرائن، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/09/2016 - 12:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :