- Home
- Sports
- News
- آئی سی سی کا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو خصوصی گرز دینے کا اعلان
آئی سی سی کا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو خصوصی گرز دینے کا اعلان
جمعہ 9 ستمبر 2016 20:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو خصوصی گرز دینے کا اعلان کردیا ، گرز 21 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پیش کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن ساڑھے دس بجے قذافی سٹیڈیم میں 11 بجے ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 2003ء میں متعارف کرائے گئے نئے رینکنگ سسٹم کے تحت پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ پاکستان انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ جیتنے اور دو ڈرا کرنے کے بعد یہ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور سری لنکا کے ہاتھوں آسٹریلیا کو ملنے والی 3 میچوں کی شکست بھی اس کی وجہ بنی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
سی سی پی او لاہور کا روایتی قمار بازی ،آن لائن جوئے کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان