شاہد آفریدی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر پوزیشن حاصل نہ کرسکا ٗ آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:48

شاہد آفریدی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر پوزیشن حاصل نہ کرسکا ٗ آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں شاہد آفریدی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر پوزیشن حاصل نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں ٗ آسٹریلین بلے باز ایرون فنچ دوسرے اور سری لنکا کے خلاف حال ہی میں شاندار سنچری بنانے والے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر موجود ہیں ٗبیٹنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز پہلے 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا،عمراکمل البتہ 22 ویں نمبر پر موجود ہیں ٗ شرجیل خان 28 درجے ترقی کرکے 37 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولزرکی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر سمیوئیل بدری پہلے نمبر پر موجود ہیں ٗ جنوبی افریقا کے عمران طاہر کا دوسرا اور بھارتی بالر بھمرا کا تیسرا نمبر ہے۔ بولنگ کے شعبے میں شاہد آفریدی پہلے 10 کھلاڑیوں میں جگہ بناتے ہوئے آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ محمد عرفان اور عماد وسیم کا نمبر بالترتیب 36 واں اور 37 واں ہے۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں گلین میکسول ٹاپ پوزیشن پر ہیں جب کہ بنگلا دیشی آل راؤنڈرشکیب الحسن دوسرے اور شاہد آفریدی تیسرے نمبر پرموجود ہیں

وقت اشاعت : 10/09/2016 - 21:48:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :