قومی ٹی ٹونٹی ،پہلا سیمی فائنل، کراچی وائٹس نے پشاورکو 8وکٹ سے ہرادیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 23:15

قومی ٹی ٹونٹی ،پہلا سیمی فائنل، کراچی وائٹس نے پشاورکو 8وکٹ سے ہرادیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے پشاورکو 8وکٹ سے ہرادیا۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے جانے والے قومی ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر178رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کراچی وائٹس نے ہدف 18․2 اوورز میں 2وکٹ کے نقصان پرحاصل کر لیا۔اسد شفیق 55 گیندوں پر 92 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔افتخار احمد نے بھی 78 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگزکھیلی۔قومی ٹی ٹونٹی کافائنل آج 16ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 15/09/2016 - 23:15:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :