انگلینڈ میں بھی انڈین پریمیر لیگ کی طرز پر ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

جمعہ 16 ستمبر 2016 20:33

انگلینڈ میں بھی انڈین پریمیر لیگ کی طرز پر ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) انگلینڈ میں بھی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نئی لیگ شروع کرنے کے حق میں 16 کاؤنٹیوں نے ووٹ دیا ٗانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ممبران کی میٹنگ میں 18 کاؤنٹیوں اور ایم سی سی کے نمائندے شریک ہوئے آئی پی ایل طرز پر ٹی 20 لیگ شروع کرنے کیلئے ووٹنگ ہوئی ٗلیگ کے حق میں 16 ووٹ آئے جبکہ 3 کاؤنٹیوں نے اس کیخلاف ووٹ دیا۔

اب 2018ء سے انگلینڈ میں ایک نیا ٹی 20 ٹورنامنٹ شروع کیا جائیگا جس کے ابتدائی دو برس کے حقوق سکائی سپورٹس کے پاس ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے قومی کرکٹرز شریک نہیں ہونگے تاہم 2020ء میں نئی نشریاتی ڈیل ہونے پر مقامی سپر سٹارز بھی حصہ لیں گے۔

وقت اشاعت : 16/09/2016 - 20:33:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :