کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کو 3 رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 ستمبر 2016 23:01

کراچی بلیوز  نے کراچی وائٹس کو 3 رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16ستمبر ۔2016ء) کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کو 3 رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

فائنل میں کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کو 3 رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ کراچی وائٹس 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 173 بنا سکی۔ کراچی وائٹس کی جانب سے زین عباس 42 رنز بنا کر اور محمد نواز 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ جبکہ اس سے قبل کراچی بلیوز کی جانب سے خرم منظور نے 70 رنز کی اننگ کھیلی۔

وقت اشاعت : 16/09/2016 - 23:01:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :