لاہور قلندرز نے آئیکون کھلاڑی کرس گیل کے اوپر سے ”دست شفقت “ اٹھا لیا

اتوار 18 ستمبر 2016 22:26

لاہور قلندرز نے آئیکون کھلاڑی کرس گیل کے اوپر سے ”دست شفقت “ اٹھا لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18 ستمبر۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے آئیکون کھلاڑی کرس گیل کے اوپر سے ”دست شفقت “ اٹھا لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج اوپنر کو کراچی کنگز کو بیچ کے ان کے بدلے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کی خدمات حاصل کرلی ہیں، لاہور قلندرز نے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کو بھی پشاور زلمی کو فروخت کرکے ان کی جگہ آل راؤنڈر عامر یامین کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ لاہور قلندر ز نے کرس گیل کو پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے لیے 2لاکھ ڈالرز کے عوض بطور آئیکون کھلاڑی اپنے سکواڈ میں شامل کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 18/09/2016 - 22:26:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :