محمد عامر کی مہندی کی پروقار تقریب مقامی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی ، (کل) دولہا بنیں گے

پیر 19 ستمبر 2016 22:05

محمد عامر کی مہندی کی پروقار تقریب مقامی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی ، (کل) دولہا بنیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی مہندی کی پروقار تقریب گزشتہ روز ایک مقامی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ محمد عامر اور ان کی منکوحہ دونوں نے سبز رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے ۔ جبکہ محمد عامر کے کزنوں نے ایک ہی رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے ۔

مہندی کی تقریب میں ان کے کزنوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور بھنگڑے ڈالے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میں نئی زندگی شروع کرنے جا رہا ہوں ، دعا ہے کہ اﷲ نئی زندگی میں برکت ڈالے ۔ میری منکوحہ نرجس نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ، ہرمشکل وقت میں میرے ساتھ رہی ، ان کی سوچ بہت مثبت ہے ، اپنے فینز سے درخواست کروں گا کہ میری زندگی کی نئی انگز میں کامیابی کیلئے دعاکریں ۔ محمد عامر نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔محمد عامر کل ( منگل ) دولہا بنیں گے جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب21ستمبر کو مقامی ہوٹل میں ہوگی جس کے لئے پی سی بی حکام اورکرکٹرزکو دعوت نامے بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/09/2016 - 22:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :