سعید اجمل نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کھیل کر یادگار انداز میں کرکٹ سے کنارہ کشی کی پیشکش کو مسترد کردیا

میرا اس وقت ون ڈے یا ٹی ٹونٹی کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، واپسی کیلئے بہت محنت کی ،قومی ٹورنامنٹ میں کارکردگی ثابت کر دی ‘ گفتگو

منگل 20 ستمبر 2016 19:36

سعید اجمل نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کھیل کر یادگار انداز میں کرکٹ سے کنارہ کشی کی پیشکش کو مسترد کردیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے الوداعی میچ کھیل کر یادگار انداز میں کرکٹ سے کنارہ کشی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اس وقت ون ڈے یا ٹی ٹونٹی کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں نے واپسی کیلئے بہت محنت کی ہے اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کارکردگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔

وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔سعید اجمل حال ہی میں ختم ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے نو میچوں میں 11 کی اوسط سے 20 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے کہا کہ میں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی فٹنس ثابت کردی لہٰذامجھے موقع ملنا چاہیے۔ اگر میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا تو خود چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔پاکستانی آف اسپنر نے کہا کہ سلیکٹرز نے انہیں فٹنس پر کام کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کا کہا تھا، اب میں نے اپنی فارم اور فٹنس ثابت کردی ہے لہٰذامیں چھوڑ کر نہیں جا رہا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیم کو کئی فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا لہٰذابورڈ کو مجھے ایک موقع ضرور دینا چاہیے جس طرح ویسٹ انڈیز سنیل نارائن کو دے رہا ہے۔

وقت اشاعت : 20/09/2016 - 19:36:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :