پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 00:04

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم عماد وسیم کی تباہ کن گیند بازی کے باعث 20 ویں اوور میں 115 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو نے 55 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 14 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے بابر اعظم کی نصف سینچری کے باعث مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

وقت اشاعت : 24/09/2016 - 00:04:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :