پاکستان کرکٹ بورڈ کا انوراگ ٹھاکر کے بیان پر ردعمل سے گریز

اتوار 25 ستمبر 2016 20:39

پاکستان کرکٹ بورڈ کا انوراگ ٹھاکر کے بیان پر ردعمل سے گریز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) بی سی سی آئی کے سربراہ انوراگ ٹھاکر کی جانب سے پاکستان کیخلاف باہمی کرکٹ میچوں سے انکار پر پی سی بی حکام نے اگرچہ کسی باضابطہ ردعمل سے گریز کیا لیکن ایک ٹاپ آفیشل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا ہے کہ انہیں انوراگ ٹھاکر کے بیان پر حیرت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پہلو سے دیکھا جائے تو یہ بھارتی کرکٹ بورڈ چیف کی جانب سے سیاسی بیان ہے جس پر بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔ بی سی بی آفیشل کے مطابق ان کی طویل عرصے سے یہی کوشش رہی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی سطح پر معاملات کو بہتر بنایا جائے کیونکہ ان کا اب بھی یہی خیال ہے کہ کھیل اور سیاست کو کسی طور یکجا نہیں کرنا چاہئے۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 20:39:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :