ایچ آرسپورٹس نے بحریہ ٹاون کو شکست دیکرعبدالستار ایدھی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
پیر 26 ستمبر 2016 17:06
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) پاکستان کمپنی سپورٹس فیڈریشن اورجیت پاکستان ڈاٹ کام کے زیراہتمام منعقدہ پہلے عبدالستار ایدھی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایچ آر سپورٹس فٹ بال کلب نے بحریہ ٹاون ایف سی کو 1کے مقابلے 2 گول سے شکست دے کرفائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ بحریہ ٹاون فٹ بال گراونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سلیم احمد خاں کے مطابق ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد پاکستان میں فٹ بال لورز کی جانب سے عبدالستار ایدھی مرحوم کے کاموں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔
فائنل میں ایچ آر سپورٹس اور بحریہ ٹاون کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے ۔ میچ کا پہلا گول بحریہ ٹاون فٹ بال کلب کے کپتان ولید نے میچ کے 25 ویں منٹ میں سکور کرکے بحریہ ٹاون کو برتری دلوائی لیکن 2 منٹ بعد ایچ آرسپورٹس کے کپتان نذیرنے گول کرکے بحریہ کی برتری ختم کردی ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی پہلی چیف منسٹر پنک گیمزکی اختتامی تقریب میں شرکت کی ،فاتح لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی ٹیم کو ٹرافی پیش کی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان، پاکستانی ٹیم کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، محسن نقوی
-
ایچ ای سی کرکٹ ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
آرمی، ایچ ای سی، نیوی اور کے آر ایل نیشنل چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی
-
جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کوجاتا ہے،چیئرمین وزیراعظم یوتھ لون سکیم رانا مشہود