میر طارق حسین بگٹی سے سرفراز بگٹی کی ملاقات ،کھیل کے فروغ پر گفتگو

میرطارق حسین بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مثبت چہرہ ثابت ہونگے، سرفراز بگٹی

ہفتہ 30 دسمبر 2023 16:15

میر طارق حسین بگٹی سے سرفراز بگٹی کی ملاقات ،کھیل کے فروغ پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے سینیٹر و سابق وزیر داخلہ پاکستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں کھیل کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے گذشتہ روز سینیٹر و سابق وزیر داخلہ پاکستان میر سرفراز بگٹی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

میر سرفراز بگٹی نے صدر پی ایچ ایف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے ممنوں ہیں کہ انہوں نے پی ایچ ایف کے معاملات کیلئے ایک موزوں شخصیت کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کڑی نظر رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت تھی جوپوری ہوگئی،میر طارق حسین بگٹی پاکستان ہاکی کا مثبت چہرہ ثابت ہونگے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی نے سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا،پاکستان ہاکی کے معاملات بہت خراب ہیں تاہم انکے موثر حل کے لئے اقدامات لے رہے ہیں،کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنانا اولمپین ترجیحات میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس اپنا ذاتی سپورٹس انفراسٹرکچر موجود نہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرونگا تاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بینر تلے میں انٹرنیشنل معیار کا سپورٹس سٹیڈیم قائم کیا جاسکے۔
وقت اشاعت : 30/12/2023 - 16:15:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :