پاکستان ہاکی ٹیم 28نومبر کو ایف آئی ایچ نیشن کپ میں اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم سائوتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی

ہفتہ 26 نومبر 2022 15:26

پاکستان ہاکی ٹیم 28نومبر کو ایف آئی ایچ نیشن کپ میں اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم سائوتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) پاکستان ہاکی ٹیم 28نومبر کو ایف آئی ایچ نیشن کپ میں اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم سائوتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ نیشن کپ ساوتھ افریقہ میں شرکت کے لئے کپتان عمر بھٹہ کی قیادت میں کراچی سے سائوتھ افریقہ پہنچی ،سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین ، ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین ناصر علی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیمپ آفس کراچی کے عملہ کے ہمراہ قومی ہاکی ٹیم کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں دعائوں کے ساتھ رخصت کیا،پاکستان ہاکی ٹیم کو حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی پروٹوکول اور سیکورٹی کے ساتھ ایئرپورٹ روانہ کیا گیا تھا پاکستان ہاکی ٹیم 28نومبر کو ایف آئی ایچ نیشن کپ میں اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم ساوتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ہاکی دستہ میں مینجر سعید خان،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ ایاز محمود کپتان عمر بھٹہ، اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ، عقیل احمد، ارباز احمد، اسامہ بشیر، احتشام اسلم، مرتضیٰ یعقوب، محمد سفیان خان، محمد عمران، ارشد لیاقت، حنان شاہد، ، افراز، رومان خان، رانا عبدالوحید، جنید منظور اور محمد شاہزیب خان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/11/2022 - 15:26:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :