قلندرہاکی لیگ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 17 فروری کو کراچی میں لئے جائینگے

پیر 13 فروری 2023 17:17

قلندرہاکی لیگ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 17 فروری کو کراچی میں لئے جائینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2023ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر )خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر پی ایچ ایف کی زیر نگرانی لاہور قلندر کے زیر اہتمام سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے قلندر ہاکی لیگ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 17 فروری کی صبح 10 بجے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں لئے جائیں گے،مذکورہ اوپن ٹرائلز پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہونگے،تمام کھلاڑی وقت کی پابندی کیساتھ صبح دس بجے رپورٹ کریں گے،ٹرائلز میں حصہ لینے والے خواہشمند کھلاڑی اپنے ہمراہ ایف آر سی،ب فارم اور شناختی کارڈ لازمی لائیں،ٹرائلز میں رجسٹریشن کے لئے صوبائی سیکرٹریز کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹوئٹر،فیس بک،انسٹا گرام اکائونٹس کی مدد سے ای فارم لنک پر آن لائن ہی اندراج کرکے مفت جمع کروا سکتے ہیں،تمام کھلاڑی اپنے ہمراہ وائٹ اور کلر شرٹ ساتھ لیکر کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس ایس ٹی بلاک 5 یونیورسٹی روڈ کراچی میں رپورٹ کریں،ٹرائلز کی تفصیلات کے حوالے سے 15 فروری کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس منعقد کی جائیگی
وقت اشاعت : 13/02/2023 - 17:17:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :