بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے تعصب نے سیاستدانوں کے بعد کھلاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

چیمئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو ہرا کر اپنے مرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرینگے ، بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سری جیش کی بھڑک

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 20:28

بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے تعصب نے سیاستدانوں کے بعد کھلاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے سیاستدانوں کے ساتھ بھارتی کھلاڑیوں کے ذہنوں پر بھی خاصے منفی اثرات مرتب کئے ہیں ، بھارتی ہاکی ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑادیں پاکستان کو شکست دیکر مرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عزم ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان اورگول کیپر پی آر سری جیش نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پڑوسی ملک کو شکست دے کر اپنے مرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں سری جیش نے پاکستانی ٹیم کی ذہنی مضبوطی کا اعتراف کرتے ہوئے ایشین چیمپئنز ٹرافی کو ٹارگٹ کرلیا ہے جہاں23 اکتوبر کو دونوں سابق عالمی چیمپئن اور روایتی حریف آمنے سامنے وہں گے

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 20:28:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :