وہاب ریاض کو ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے چار وکٹیں درکار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:54

وہاب ریاض کو ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے چار وکٹیں درکار

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو ون ڈ ے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید چاروکٹیں درکار اگر وہاب ریاض ویسٹ انڈیز کیخلاف میچوں میں اپنی سو وکٹیں مکمل کرتے ہیں تو وہ سو یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستان کے انیسویں باؤلر بن جائینگے انہوں نے 2008ء سے 2016ء تک 73میچوں میں 3167رنز دیکر 96 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اپنے کیئریئر کے دوران ایک مرتبہ پانچ وکٹیں اور چار مرتبہ چار وکٹیں لینے کا اعزا ز حاصل کیا ہے

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 21:54:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :