جرمن فٹ بال لیگ،بڑے میچز میں چھوٹی ٹیمیں بازی لے گئیں

پیر 3 اکتوبر 2016 14:44

جرمن فٹ بال لیگ،بڑے میچز میں چھوٹی ٹیمیں بازی لے گئیں

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) جرمن فٹ بال لیگ میں بڑی ٹیموں کی شامت آگئی اور بڑے میچز میں چھوٹی ٹیمیں بازی لے گئیں ہیں،موجودہ چیمپین بائرن میونخ بھی کلونے ایف سی کے خلاف میچ صرف ڈرا ہی کرسکی۔

(جاری ہے)

موجودہ چیمپین بائرن میونخ نے کلونے ایف سی کے خلاف چالیسویں منٹ میں برتری حاصل کی ،تریسٹھ ویں منٹ میں انتھونی موڈسٹے نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا، جو میچ کے اختتام تک برابر رہا۔دوسری طرف بائر لیورکیوسن نے بروشیا ڈورٹمنڈ کو دو صفر سے شکست دے دی جبکہ شالکے نے بروشیا منچن گلیڈ بیچ پر گولز کی برسات کردی۔چار صفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 14:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :