ٹیبل ٹینس لیگ کے عالمی کپ میں چینی کھلاڑی نے میدان مار لیا

پیر 3 اکتوبر 2016 22:32

ٹیبل ٹینس لیگ کے عالمی کپ میں چینی کھلاڑی نے میدان مار لیا

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) چین کے 19سالہ فان ینگ ڈانگ نے اپنے ہم وطن شوشن کو ٹیبل ٹینس لیگ کے بڑے ٹورنامنٹ مینز عالمی کپ کے فائنل کپ میں شکست دیکر پہلا ٹائٹل جیت لیا ہے جو کہ جرمنی کے شہر ساربروکن میں کھیلا گیا ۔ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 20کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ عالمی نمبر2فان نے سنگاپور کے گاؤننگ اورجنوبی کوریا کے جیانگ ینگ سک کو شکست دیکر راؤنڈ 16اورکوآرٹرفائنل سے بالترتیب باہر کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ہونے والے سیمی فائنل میں ہونہار نوجوان نے سویڈن کے کرسٹیان کارلیسن کو 4-1سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے شو نے وانگ چنگ پنگ کو شکست دی ۔ فان نے اپنے ہم وطن شو کے مقابلے میں بہترین تیاری کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11-5کے مقابلے میں پہلی گیم میں فتح حاصل کی ۔ فان کو اس لئے بھی اعتماد ملا کیونکہ اس نے اگلی دو گیمز میں 11-6اور11-8سے کامیابی حاصل کی ۔ شو نے وقفہ کے بعد ایک گیم میں 11-7سے کامیابی حاصل کی اور یہ فان کی 4-0سے کامیابی سے پہلے میچ ہوا ۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 22:32:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :