پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اکتوبر 2016 23:26

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 308 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 172 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز 3 وکٹیں حاصل کرکے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رامدین 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ بھی مکمل کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 05/10/2016 - 23:26:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :