ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائیلز13اکتوبر کو ہونگے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:29

ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائیلز13اکتوبر کو ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کے ٹرائیلز 13 اکتوبر کو ہوں گے ۔ملائیشیا میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کیلیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جہاں ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائیلز 13 اکتوبر کو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پاکستان سینئر اور جونئیر ہاکی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 8 سے 10 اکتوبر تک کھیلی جا ئے گی ۔قومی ٹیم 20 سے 30 اکتوبر ایشین چیمپئنز ٹرافی اور جونئیر ٹیم 31 اکتوبر سے 6 نومبر ملائیشیا میں جوہر کپ میں حصہ لے گی ۔

وقت اشاعت : 06/10/2016 - 18:29:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :