چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کراچی میں کھلاڑیوں سے ملاقات

پیر 2 اکتوبر 2006 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پیر کے روز کراچی میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پیر کے روز مقامی ہوٹل میں آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں قومی کرکٹ کی قیادت کرنے والے یونس خان، فاسٹ بولر محمد سمیع اور دانش کنیریا سے ون ٹو ون ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایات دیں کہ وہ اوول ٹیسٹ تنازعہ کو بھول کر اپنی تمام تر توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھیں۔ انہوں نے دانش کنیریا اور محمد سمیع کو تلقین کی کہ وہ ٹیم سے ڈراپ کئے جانے پر مایوس نہ ہوں بلکہ مسلسل محنت جاری رکھیں۔
وقت اشاعت : 02/10/2006 - 21:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :