بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو صحیح وقت پر کرکٹ چھوڑدے،شاہد آفریدی کی ڈیمانڈ اب ختم ہوچکی ، جاوید میانداد

اتوار 9 اکتوبر 2016 19:27

بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو صحیح وقت پر کرکٹ چھوڑدے،شاہد آفریدی کی ڈیمانڈ اب ختم ہوچکی ، جاوید میانداد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو صحیح وقت پر کرکٹ چھوڑدے جب کہ شاہد آفریدی کی ڈیمانڈ اب ختم ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کی جانب سے لگائے گئے الزام پر سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اپنا وقت بھول گئے یہ وہ بندہ ہے جس کی ٹیسٹ کرکٹ میں میں نے سنچری کروائی تاہم عزت ایسے نہیں ملتی، عزت دینے والا اللہ ہے جب کہ پوری دنیا میرے اور عمران خان کے بارے میں جانتی ہے، ان کے بیان کا پی سی بی نوٹس لے نہ لے عوام ضرور لیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی ڈیمانڈ اب ختم ہوچکی ہے،آفریدی ایسا کھلاڑی ہے کہ پتا نہیں ہوتا اسکور کرے گا بھی یا نہیں جب کہ بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو صحیح وقت پر کرکٹ چھوڑدے۔واضح رہے کہ سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا اوریہی فرق ہے عمران خان اورجاوید میانداد میں۔

وقت اشاعت : 09/10/2016 - 19:27:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :