آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے نجم سیٹھی ٬ سبحان احمد جنوبی افریقہ روانہ

نجم سیٹھی شہریار خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گی پی سی بی اجلاس میں گذشتہ سال کی طرح بگ تھری کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اپنا مضبوط مؤقف پیش کرے گا پی سی بی آئی سی سی فنانس بل پر بھارت کی ڈٹ کر مخالفت کرے گا٬ اس کے عدالتی معاملات کو بھی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گا٬ذرائع

پیر 10 اکتوبر 2016 18:21

آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے نجم سیٹھی ٬ سبحان احمد جنوبی افریقہ روانہ
لاہور٬ جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔نجم سیٹھی شہریار خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد بھی نجم سیٹھی کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی طرح بگ تھری کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اپنا مضبوط مؤقف پیش کرے گا۔پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی کو دس رکن ممالک کے درمیان برابر تقسیم کرنے پر بھی بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی فنانس بل پر بھارت کی ڈٹ کر مخالفت کرے گا۔پی سی بی انڈین کرکٹ بورڈ کے عدالتی معاملات کو بھی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی میں مضبوظ لابنگ کے لئے دیگر بورڈز جنوبی افریقہ٬٬انگلینڈ٬٬سری لنکا٬٬ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 18:21:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :