نجم سیٹھی 1992 کے ورلڈکپ کے دوران بھی ہاتھ دھو کر میرے پیچھے پڑ گئے تھے٬میگا ایونٹ میںہم مشکل کا شکار تھے تو نجم سیٹھی شدید تنقید کررہے تھے ٬ورلڈ کپ جیت لیا تو سیٹھی ہمارا سب سے بڑا مداح بن گیا٬ سابق کپتان عمران خان

پیر 10 اکتوبر 2016 22:01

نجم سیٹھی 1992 کے ورلڈکپ کے دوران بھی ہاتھ دھو کر میرے پیچھے پڑ گئے تھے٬میگا ایونٹ میںہم مشکل کا شکار تھے تو نجم سیٹھی  شدید تنقید کررہے تھے ٬ورلڈ کپ جیت لیا تو سیٹھی ہمارا سب سے بڑا مداح بن گیا٬ سابق کپتان عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ پی سی بی گورننگا باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی 1992 کے ورلڈکپ کے دوران بھی ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئے تھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری آل رانڈ کا کہنا تھا کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران جب ہم مشکل کا شکار تھے تو ایک صحافی مجھ پر شدید تنقید کررہا تھا کہ عمران خان نے ٹیم کو تباہ کردیا ٬ وہ بوڑھا ہوچکا ہے ٬ اگر اسے کوئی انجری تھی تو ورلڈ کپ نہیں کھیلنا چاہیئے تھا تاہم جب ہم نے ورلڈ کپ جیت لیا تو وہی صحافی ہمارا سب سے بڑا مداح بن گیا٬اس صحافی کا نام نجم سیٹھی تھا۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 22:01:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :