ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ اگنیشکا رڈوانسکا نے جیت لیا

فائنل میں اگنیشکا اور جوہانا کونٹا کے درمیان زبردست مقابلہ ٬ اگنیشکا نے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی

پیر 10 اکتوبر 2016 22:01

ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ اگنیشکا رڈوانسکا نے جیت لیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) چین میں ہونے والا ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا نے جیت لیا ہے ۔ بیجنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا اور برطانیہ کی جوہانا کونٹا میں مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

پولینڈ کی سٹار کھلاڑی نے اپنی شاندار فارم کے تسلسل کو جاری رکھا اور حریف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد برطانوی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا ۔ پولش پلیئر نے چھ چاراور چھ دو سے کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔ یہ ان کے کیریئر کا بیسواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے ۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 22:01:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :