آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ٬ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

منگل 11 اکتوبر 2016 22:22

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ٬ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ فاتح ٹیم نے 223 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں پر پورا کی٬ مگنن دو پریز نے 80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

سوزی بیٹس کی ففٹی اور نیلسن کی تباہ کن بائولنگ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ نیلسن نے 5 وکٹیں لیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 222 رنز بنائے٬ کپتان سوزی بیٹس 66 رنز بنا کر نمایاں رہیں٬ مریزن کیپ نے 3 وکٹیں لیں٬ جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں پر پورا کیا٬ مگنن دو پریز 80 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں٬ مورنانیلسن نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 11/10/2016 - 22:22:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :