جوکووچ٬ مونفلس اور تسونگا شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 22:22

جوکووچ٬ مونفلس اور تسونگا شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی
شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) نوویک جوکووچ٬ گیل مونفلس اور جو ویلفریڈ تسونگا شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹالین پلیئر فیبیو فوگنینی کو 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی٬ ایک اور میچ میں فرانس کے پلیئر گیل مونفلس نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا٬ فرانس کے پلیئرجو ویلفریڈ تسونگا نے سربیا کے ٹپساروچ کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

الیگزینڈر بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے انہوں نے مرین کلچ کو ہرایا۔
وقت اشاعت : 11/10/2016 - 22:22:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :