انٹرنیشنل ہینڈبال ٹرافی٬ پاکستان کی مینز اینڈ ویمنز ٹیموں نے تیسری پوزیشنز حاصل کیں

پاکستانی مینز ٹیم نے نیپال اور ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:42

انٹرنیشنل ہینڈبال ٹرافی٬ پاکستان کی مینز اینڈ ویمنز ٹیموں نے تیسری پوزیشنز حاصل کیں
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سائوتھ اینڈ سینٹرل ایشیا انٹرنیشنل ہینڈبال ٹرافی میں پاکستان کی مینز اینڈ ویمنز ٹیموں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشنز کے میچز میں پاکستان کی مینز ٹیم نے نیپال اور ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں منعقدہ ایونٹ میں گزشتہ روز مینز ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 42-14 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی٬ پہلے ہاف میں پاکستان کو حریف ٹیم کے خلاف 18-7 گولز کی برتری حاصل تھی٬ گرین شرٹس کی جانب سے جنیدمحمد نے چھ گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا٬ دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن کو 34-16 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی٬ پہلے ہاف میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 22-7 گولز کی برتری حاصل تھی٬ زہرہ نثار نے 12 جبکہ سحر نے 8 گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

واضح رہے کہ بھارت نے مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کے ٹائٹلز جیتے٬ بھارت نے دونوں ایونٹس کے فائنلز میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیموں کو شکست دی۔
وقت اشاعت : 13/10/2016 - 22:42:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :