شاہد آفرید ی نے پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹس کے موقع پر بھی”سیاست “ کھیل ڈالی

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 00:28

شاہد آفرید ی نے پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹس کے موقع پر بھی”سیاست “ کھیل ڈالی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اکتوبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی نے پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹس کے موقع پر ”سیاست “ کھیل ڈالی، آل راؤنڈرنے پشاور زلمی کے اپنے ساتھی کھلاڑی ڈیرن سیمی کو کپتان بنانے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ غیر محسوس طریقے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹس کے لیے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اچانک سٹیج پر آکر اعلان کیا کہ پشاور زلمی نے سابق کپتان یونس خان کو ٹیم کا بیٹنگ مینٹور مقرر کیا ہے تاہم شائقین کرکٹ کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب آفریدی نے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کو ٹیم کی کپتانی سونپتے ہوئے کہا کہ ” آپ کے بورڈ نے تو آپ کو وہ عزت نہیں دی جس کے آپ حق دار تھے لیکن ہمیں علم ہے کہ چیمپئنز کو کیسے عزت دی جاتی ہے “ ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈیر ن سیمی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کا فائنل جیتنے کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کی پاداش میں انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا تھا جبکہ شاہد آفریدی نے بھی اسی ٹورنامنٹ کو اپنا آخری انٹر نیشنل ایونٹ قرار دیا تھا تاہم وہ بعد میں ” یوٹرن “ مار گئے تھے۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ آفرید ی نے دیکھنے میں تو ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے تاہم اصل میں وہ پی سی بی کو ”کھر ی کھری “ سنا رہے تھے جو انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیئر ویل میچ دینے پر آمادہ نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 00:28:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :