دھونی کو ون ڈے کرکٹ میں دنیا کا تیسرا وکٹ کیپر بلے باز بننے کیلئے 22 رنز کی ضرورت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:22

دھونی کو ون ڈے کرکٹ میں دنیا کا تیسرا وکٹ کیپر بلے باز بننے کیلئے 22 رنز کی ضرورت
موہالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 22 رنز کی ضرورت ہے٬ وہ یہ اعزاز پانے والے دنیا کے تیسرے وکٹ کیپر بلے باز بن جائیں گے٬ اس سے سری لنکا کے کمارسنگاکارا اور آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ بھی بطور وکٹ کیپر 9ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔ سنگاکارا نے 14234 جبکہ گلکرسٹ نے 9619 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 22/10/2016 - 21:22:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :