جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ ک اعلان کل ہو گا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:31

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو ہو گا جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا۔

(جاری ہے)

سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی شامل ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا٬ فاسٹ بائولر مچل اسٹارک٬ پیٹرسیڈل اور شان مارش نے انجری سے چھٹکارہ پانے کے بعد سلیکشن کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے تاہم حتمی فیصلہ سلیکٹرز کریں گے۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 16:31:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :