سری لنکن بلے باز کوسل پریرا نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:10

سری لنکن بلے باز کوسل پریرا نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) سری لنکن ٹیم کے بلے باز کوسل پریرا نے زمبابوے کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ دی٬ یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کوسل پریرا نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ پریرا نے سات میچز کے انتظار کے بعد پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ پریرا 110 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

وقت اشاعت : 29/10/2016 - 21:10:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :