ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی قومی ہاکی ٹیم کو ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:53

ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی قومی ہاکی ٹیم کو ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے٬ قومی ہاکی ٹیم کے نام اپنے پیغام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل اور ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے٬انہوں نے کہا کہ پوری قوم ہاکی ٹیم کی کامیابی پر خوش ہے اور قومی ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل جیت کر قوم کو شاندار تحفہ دیا ہے٬ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ہاکی ٹیم فائنل میں اپنے ٹائیٹل کا دفاع کرتے ہوئے ٹرافی جیتے گی٬ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں٬ قوم منتظر ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وطن واپس لوٹے ۔

وقت اشاعت : 29/10/2016 - 21:53:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :