وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی سیاستدانوں کو کر کٹ کھیلنے کی دعوت دیدی

بھارتی وزیر اعظم پرجنگ و جدل کا جنون طاری ہے٬بھارت کی پارلیمنٹ کو باضابطہ کرکٹ اور رگبی کا میچ کھیلنے کی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اور ہم سے کھیلیں٬ سیاستدانوں کو چاہئے کہ کھیلوں میں آئیں٬ روایتی سیاست کو چھوڑیں٬ فتح کے بعد پش اپس کرنا نیچرل ہے پاکستانی کھلاڑی انڈیا سمیت جہاں بھی کھیلے اور جیتے اچھے کردار کا مظاہرہ کیا وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کیتقریب سے خطاب

اتوار 6 نومبر 2016 17:10

وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی سیاستدانوں کو کر کٹ کھیلنے کی دعوت دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی سیاستدانوں کو کر کٹ کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم پرجنگ و جدل کا جنون طاری ہے٬بھارت کی پارلیمنٹ کو باضابطہ کرکٹ اور رگبی کا میچ کھیلنے کی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اور ہم سے کھیلیں٬ سیاستدانوں کو چاہئے کہ کھیلوں میں آئیں٬ روایتی سیاست کو چھوڑیں٬ فتح کے بعد پش اپس کرنا نیچرل ہے پاکستانی کھلاڑی انڈیا سمیت جہاں بھی کھیلے اور جیتے اچھے کردار کا مظاہرہ کیا۔

وہ اتوار کو سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رگبی میچ کے بعد بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اتنا اچھا ایونٹ منعقد کروایا ٬پاکستان کے صحرائی علاقوں میں ریت پر رگبی کھیل کر دنیا کو نیا انداز متعارف کرایا جاسکتا ہے ٬ اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن بین الاقوامی ٹیموں کو مدعو کریں ہم اور اسپورٹس بورڈ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو چاہئے کہ کھیلوں میں آئیں٬ روایتی سیاست کو چھوڑیں٬کھیلے تو کپتان عمران خان ہونگے سیاست پر بات ہوئی تو کپتان میاں نواز شریف ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے وزیر آعظم پر جنگ و جدل کا جنون طاری ہے۔ بھارت کی پارلیمنٹ کو باضابطہ کرکٹ اور رگبی کا میچ کھیلنے کی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اور ہم سے کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ فتح کے بعد پش اپس کرنا نیچرل ہے پاکستانی کھلاڑی انڈیا سمیت جہاں بھی کھیلے اور جیتے اچھے کردار کا مظاہرہ کیا۔

وقت اشاعت : 06/11/2016 - 17:10:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :