راجکوٹ ٹیسٹ ،پجارا اور مرلی کی سنچریاں،بھارت نے 4وکٹوں کے نقصان پر 319رنز بنا لئے

بھارت کی جانب سے مرلی وجی126، چیتیشور پجارا124 بنا کر آئوٹ ہوئے،کوہلی 26رنز بنا کر ناقابل شکست انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ ،عادل رشید ،بن سٹوکس اور ظفر انصاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کر نے کیلئے مزید 218رنز درکار ہیں اور اسکی6وکٹیں ابھی باقی ہیں

جمعہ 11 نومبر 2016 19:46

راجکوٹ ٹیسٹ ،پجارا اور مرلی کی سنچریاں،بھارت نے 4وکٹوں کے نقصان پر 319رنز بنا لئے
راجکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے پجارا اور مرلی وجے کی سنچریوں کو بدولت 4وکٹوں کے نقصان پر 319رنز بنا لئے،بھارت کی جانب سے مرلی وجی126، چیتیشور پجارا124 بنا کر آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ ،عادل رشید ،بن سٹوکس اور ظفر انصاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کر نے کیلئے مزید 218رنز درکار ہیں اور اسکی6وکٹیں ابھی باقی ہیں جبکہ ویرات کوہلی 26رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انڈیا کی جانب سے مرلی وجے اور گوتم گمبھیر نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔68رنز کے مجموعی سکور پر بھارت کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب گوتم گمبھیر29رنز بنا کر کرس براڈ کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

نئے آنے والے بلے چیتیشور پجارا نے مرلی وجے کیساتھ ملکت دوسری وکٹ کیلئی209رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 277رنز تک پہنچا دیا۔

بھارت کی دوسر ی وکٹ 277رنز کے مجموعی سکور پر گری جب چیتیشور پجارا 126رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ بھارت کی تیسری وکٹ 318رنز کے مجموعی سکور پر گری جبکہ چوتھی وکٹ 319رنز پر گری جب بلترتیب مرلی وجے 126اور امت مشرا 19رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ ،عادل رشید ،بن سٹوکس اور ظفر انصاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کر نے کیلئے مزید 218رنز درکار ہیں اور اسکی6وکٹیں ابھی باقی ہیں جبکہ ویرات کوہلی 26رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 537 رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی۔مہمان ٹیم کی جانب سے جو روٹ، معین علی اور بین سٹوکس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔جو روٹ 124، معین علی 117 اور بین سٹوکس 128 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔انڈیا کی جانب سے رویندرا جدیجا نے تین، ایشون، محمد شامی اور اومیش یادوو نے دو، دو اور امت مشرا نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔
وقت اشاعت : 11/11/2016 - 19:46:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :