ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کے کامیاب دفاع پر واپڈا کی اپنے باکسر محمد وسیم کو مبارکباد

محمد وسیم نہ صرف واپڈا سپورٹس بورڈ کا ہونہار کھلاڑی ہے بلکہ پاکستان کا مایہ ناز سپوت ہے ‘ واپڈا

پیر 28 نومبر 2016 17:35

ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کے کامیاب دفاع پر واپڈا کی اپنے باکسر محمد وسیم کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) واپڈا اتھارٹی اور واپڈا سپورٹس بورڈ نے باکسر محمد وسیم کو ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے پر مبارک باد دی ہے ۔محمد وسیم نے جنوبی کوریا کے شہر سیول میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے فلپائن سے تعلق رکھنے والے باکسر گیمل میگرامو کو شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں واپڈا سپورٹس بورڈ نے کہا ہے کہ محمد وسیم نہ صرف واپڈا کا ہونہار کھلاڑی ہے، بلکہ پاکستان کا قابل فخر سپوت ہے ۔ واپڈا سپورٹس بورڈ نے اُمید ظاہر کی کہ واپڈا کے کھلاڑی اِسی طرح بین الاقوامی مقابلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا گزشتہ 5 دہائیوں سے ملک میں کھیلوں کی سرپرستی کر رہا ہے ۔واپڈا ملک میں کھلاڑیوں کو روز گار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوںکے ساتھ ملک بھر سے ایک ہزار 8 سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلزوابستہ ہیں ۔
وقت اشاعت : 28/11/2016 - 17:35:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :