ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ چیپئینپاکستانی باکسر محمد وسیم کا وطن واپسی پر پر تپاک استقبال

اپنے حریف کیخلاف فائٹ جیتنے کا یقین تھا، اپنی فتح پاکستان اور تمام فینز کے نام کرتا ہوں ،کورین حکومت میری مدد کر رہی ہے لیکن حکومت پاکستان مدد نہیں کر رہی، پاکستان کی نمائندگی میری ترجیح ہے،حکومت سپورٹ کرے تو پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل روشن ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف کئے گئے وعدے وفا نہیں ہوسکے، محمد وسیم کی میڈیا سے گفتگو

منگل 29 نومبر 2016 21:58

ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ چیپئینپاکستانی باکسر محمد وسیم کا وطن واپسی پر پر تپاک استقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرنیوالے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا وطن واپسی پر پر تپاک استقبال کیا گیاجنہوں نے اپنی جیت کو پاکستان اور اپنے شائقین کے نام کرتے ہوئے حکومت سے شکوہ کیا کہ وہ انہیں مالی سپورٹ نہیں کر رہی ، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہو سکے ، پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل روشن ہے ، بھارت ایک ارب سے زائد آبادی کے باجود یہ ٹائٹل جیت نہ پایا ۔

کوریا سے اپنی فائٹ میں کامیابی کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی باکسر محمد وسیم نے کہاکہ انہیں اپنے حریف کیخلاف فائٹ جیتنے کا یقین تھا،فائٹ کے لیے بھرپور محنت اور تیاریاں کی تھیںجبکہ میرے ٹرینرز نے میرے اوپر بہت محنت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لاس ویگاس میں ٹریننگ نے بہت مدد دی،فتح پاکستان اور تمام فینز کے نام کرتا ہوں،محمد وسیم نے کہاکہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا تعاون پر شکرگزار ہوں،کورین حکومت میری مدد کر رہی ہیلیکن حکومت پاکستان مدد نہیں کر رہی،انہوں نے کہاکہ ٹائٹل پاکستان کے لئیے بہت بڑا اعزاز ہے،کیونکہ بھارت کی ایک ارب سے زائد آبادی کے باوجود یہ ٹائٹل نہیں جیت پایا،محمد وسیم نے کہاکہ پاکستان کی نمائندگی میری ترجیح ہے،حکومت سپورٹ کرے تو پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل روشن ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف کئے گئے وعدے وفا نہیں ہوسکے،ملک کا نام روشن کرنے پر فخر ہے کیونکہ پاکستان سے بہت سپورٹ ملی انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ باکسر زکو سپورٹ کریں۔

وقت اشاعت : 29/11/2016 - 21:58:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :