پاکستان ایئرفورس کی ٹیم چیف آف دی ایئرسٹاف نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، فریاد علی

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:50

پاکستان ایئرفورس کی ٹیم چیف آف دی ایئرسٹاف نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، فریاد علی
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان ایئرفورس ٹیم کے کوچ فریاد علی نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کی ٹیم چیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپین شپ میں اپنے ٹائٹل کا بھر پور دفاع کرے گی۔ ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیم کو چیمپئن شپ کے گروپ اے میں پنجاب اور اسلام آباد کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

گروپ بی میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور سندھ، گروپ سی میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس اور خیبرپختونخوا جبکہ گروپ ڈی میں ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس پائپ لائیز اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فریاد علی نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس کی ٹیم نے اپنے لیگ کے دو میچ کھیلے اور اپنے پہلے میچ میں پنجاب کو 65-25 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو 31-16 پوائنٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور کوارٹر فائنل میں پاکستان ریلوے کو 52-17 پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور سیمی فائنل میں پاکستان ایئرفورس کا مقابلہ سوئی نادرن گیس سے (آج) جمعہ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ایئرفورس کی ٹیم کا تربیتی کیمپ فیصل آباد میں دو ماہ تک لگایا گیا تھا جس میں کھلاڑیوں میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ پاکستان ایئرفورس کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے، پاکستان ایئرفورس کی 16 رکنی ٹیم کے کپتان عرفان مانا اور وائس کپتان لالہ عبیداللہ ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وقاص جٹ، بلال محسن، مصطفی بجلی، ندیم کمبوہ، جابر کمبوہ، ساجد نثار، منشاء گجر، آصف مولا، اشفاق جٹ، نفیس گجر، عابد مہر، فیضان علی، وقاص گجر اور سیف اللہ شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان ایئرفورس نے ایک انعامی بھاری رقم آٹھ لاکھ روپے رکھی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تعلیمی ادارے بڑا اہم رول ادا کرسکتے ہیں اور کھیلوں کو گراس روٹ لیول اہمیت دی جائے اور زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے۔
وقت اشاعت : 01/12/2016 - 19:50:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :