پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے مومنہ مستحسن کو سفیر بنا لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 18:58

پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے مومنہ مستحسن کو سفیر بنا لیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن کو اپنا سفیر مقرر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

فرنچائز نے مومنہ کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ انہیں اپنا سفیر مقرر کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہے ۔مومنہ نے سفیر مقرر کیے جانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سماجی مسائل کے بارے میں سوچ اور بالخصوص ان کا خواتین کے لیے ’خود مختاری منصوبہ‘ ایسا ہے جس کے بارے میں وہ سوچتی تھیں اور ان کی نظریں اس سلسلے میں کردار ادا کرنے پر مرکوز ہیں۔

پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے مومنہ مستحسن کو سفیر بنا لیا
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 18:58:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :