پاکستان کبڈی فیڈریشن کا ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی نیشنل کبڈی چیمپین شپ کرانیکا فیصلہ

منگل 6 دسمبر 2016 18:34

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی نیشنل کبڈی چیمپین شپ کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی نیشنل کبڈی چیمپین شپ رواں ماہ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستا ن کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور کے مطابق قومی سطح پر کھیلی جانیوالی پہلی وویمنز کبڈی چیمپین شپ 14دسمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان آرمی ، واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور اسلام آباد سمیت صوبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

انہوں نے بتایاکہ ایونٹ کا مقصد خواتین میں کبڈی کھیل کو فروغ دینا ہے ، چیمپین شپ کے دوران خواتین کھلاڑیوں کا پول تیار کرینگے ، سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ چیمپین شپ کے دوران قومی وویمن ٹیم کے چنائو کیلئے پلیئرز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جس کا تربیتی کیمپ بھی لگایا جائیگا جو آئندہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی انٹرنیشنل وویمنز کبڈی چیمپین شپ میں شرکت کرئے گی ۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 18:34:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :