مارشل آرٹ گیمز فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ فائنل مقابلے کل منعقد ہو گا

مقابلے پانچ ویٹ کٹیگریز میں ہونگے منتخب کھلاڑی نیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی جائیں گے

منگل 13 دسمبر 2016 21:53

مارشل آرٹ گیمز فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ فائنل مقابلے کل منعقد ہو گا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا مارشل آرٹ گیمز کی مناسب سے 33واں آل KPKفل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کل بروز بدھ کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں3بجے شروع ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

KPمارشل آرٹ ایسو سی ایشن کے صدر اور KPفل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن کے چئیرمین صاحبزادہ الہادی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ ان مقابلوں میں جو کھلاڑی فائنل جیتیں گے ان کو KPٹیم میں شامل کیا جائے گا جو کہ 24-26دسمبر کراچی میں ہونے والے نیشنل فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ میں صوبے کی نمائندگی کریں گے۔

نیشنل ٹورنامنٹ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی یورپ میں ہونے والے انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مقابلے ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن WKOجاپان کے رولز فل کنٹکٹ کے تحت پانچ ویٹ کٹیگریز میں ہوںگے۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 21:53:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :