کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والا بھارتی کرکٹر گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:21

کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والا بھارتی کرکٹر گرفتار

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر۔2016ء ) کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والا بھارتی کرکٹر پراناو دھا ناوادے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کرکٹر انتظامیہ کی جانب سے اپنے گراؤنڈ کو ہیلی پیڈ میں تبدیل کیے جانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے جب ممبئی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔

کرکٹ مداحوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان کرکٹر کو جلد ہی رہا کردیا جائے گا کیوں سپورٹس مین جیل میں رہنے کی بجائے میدان میں کھیلتے اچھے لگتے ہیں ۔ یاد رہے کہ پراناو دھا نا وا دے نے جنوری 2016ء میں سکور ٹورنامنٹ کے دوران 323گیند وں پر 124چوکوں اور 59چھکوں کی مدد سے 1009رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کیاتھا۔

وقت اشاعت : 17/12/2016 - 21:21:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :