ڈوپلیسی آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ پرسزا کے خلاف اپیل میں ناکام

میچ فیس کا 100فیصد جرمانہ اور تین منفی پوائنٹ کی سزا بھی برقرار رہے گی

بدھ 21 دسمبر 2016 22:43

ڈوپلیسی آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ پرسزا کے خلاف اپیل میں ناکام
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی دورہ آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ پرسزا کیخلاف اپیل میں ناکام ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی دورہ آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ پرسزا کیخلاف اپیل میں ناکام ہوگئے، کیس کی سماعت گذشتہ دنوں ہوئی تھی تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فیصلے کا اعلان گذشتہ روزکیا، اپیل کی سماعت کرنے والے جیوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے ڈوپلیسی کو بدستور آئی سی سی قانون 42.3 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، ان پر میچ فیس کا سوفیصد جرمانہ اور تین منفی پوائنٹ کی سزا بھی برقرار رہے گی، جس کا اعلان میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ابتدائی طور پر کیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 21/12/2016 - 22:43:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :