ترک فٹبال کلب ایمیڈ سپور کے کپتان شیمس اوزیرکی کارحادثے میں ہلاکت

36 سالہ اوزیر کی ناگہانی موت کے سبب کلب نے جمعرات کو شیڈول لیگ میچ موخر کردیا

بدھ 21 دسمبر 2016 22:45

ترک فٹبال کلب ایمیڈ سپور کے کپتان شیمس اوزیرکی کارحادثے میں ہلاکت
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) ترکی کے سیکنڈ ڈویڑن فٹبال کلب ایمیڈسپور کے کپتان شیمس اوزیر کارحادثے میں ہلاک ہوگئے، انہیں کردش شہر ڈیاربیکر سے کلب آتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا، کلب نے ان کی موت کا اعلان گذشتہ روز کیا، اعلامیے میں حادثے کی مزید کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی، مرحوم کی شخصی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے انھیں عظیم کپتان گرداناگیا ہے، 36 سالہ اوزیر کی ناگہانی موت کے سبب کلب نے شیڈول لیگ میچ موخر کردیا۔۔
وقت اشاعت : 21/12/2016 - 22:45:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :